ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چارسدہ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، منڈا ہیڈورکس پانی کی نذر

 چارسدہ میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کے خدشے کے پیش نظر عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق خیبرپختونخوا کے کئی شہر سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں اور نوشہرہ کے بعد چارسدہ بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے،چند گھنٹوں میں سیلابی ریلا چارسدہ پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ منڈاہیڈورکس بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔

چارسدہ کی عوام سے سیلابی صورت حال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،چارسدہ میں خیالی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہورہا ہے جبکہ پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سیلاب متاثرین نے موٹر وے پر پناہ لے رکھی ہے اور بڑی تعداد میں متاثرین رات کھلے آسمان تلے گزار رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں