ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ادارے اور اعلی حکام پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے بر سر پیکار

ترکیہ نے سیلاب زدہ پاکستان کی طرف امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔

آفات و ہنگامی صورتحال انتظامیہ  ڈائریکٹریٹ   (AFAD) نے   پاکستان کے  سیلاب زدگان کے لیے انسانی امداد روانہ کرنے  کے لیے "فضائی پُل ” قائم کیا ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے امدادی ہاتھ بڑھانے والے AFAD کے تعاون سے پہلے مرحلے پر انسانی امدادی سامان جس میں 10 ہزار خیمے، 50 ہزار فوڈ پارسل، 50 ہزاروں حفظان صحت کا سامان اور 10 ہزار بچوں کی خوراک  کو سیلابی علاقوں میں بھیجنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لیے 1120  فیملی سائز خیمے، 3000 کھانے کے پارسل، 1000 حفظان صحت کے سامان اور 1000 بچوں کی خوراک  کے ڈبوں پر مشتمل امدادی سامان گزشتہ رات 2 طیاروں کے ذریعے پاکستان  روانہ  کیا گیا۔ AFAD کے اہلکار بھی علاقے میں اس امدادی سامان کی تقسیم کو مربوط کرنے اور خیمہ بستیوں کے قیام میں مدد کے لیے  پاکستان  گئے  ہیں۔

امدادی سامان کی ترسیل کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔

آفاد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ صدرِ ترکیہ کی ہدایت  ہم  پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں  کو امداد فراہم کررہے ہیں۔ ہم اپنے بھائیوں   کے غم میں برابر  میں شریک ہیں اور ان کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب  اسپیکر  اسمبلی ترکیہ  مصطفی شن توپ نے  پاکستان عوام  کو اظہار یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

مصطفی شن توپ نے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ”ہم پاکستان میں رونما ہونے والی سیلاب کی آفت    سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں  کی  دکھ کی اس گھڑی میں  ان کے ساتھ  کھڑے ہیں اور آفت میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔  ہم بحیثیت ترکی  ہمیشہ کی طرح اب بھی اپنے تمام تر وسائل  کے ساتھ پاکستان  کے  شانہ بشانہ ہیں۔”

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو  ذرداری  سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہلاکتوں پر تعزیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ، پاکستان سے تعاون کو جاری رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں