ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں، پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاﺅنٹ نہیں ہے۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاﺅنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاﺅنٹ نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاﺅنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاﺅنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں