ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہزادی ڈیانا کی کار نیلامی میں ساڑھے6 لاکھ پاونڈ میں فروخت

شہزادی ڈیانا کی گاڑی انگلینڈ میں ایک نیلامی میں 650,000 پاؤنڈ میں فروخت ہوئی۔

1988-1985 میں ویلز کی شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال سیاہ فورڈ ایسکارٹ آر ایس ٹربو کار کو نیلامی میں ساڑھے 6 لاکھ پاؤنڈ میں خریدار ملا۔

سلورسٹون آکشن ہاؤس کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی گاڑی برطانیہ میں مقیم ایک خریدار نے خریدی ۔

شہزادی ڈیانا کی طرف سے چلائی گئی فورڈ ماڈل کی ایک اور گاڑی جون 2021 میں نیلامی میں 50 ہزار پاونڈ  میں فروخت ہوئی تھی۔

شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں برطانوی بولیورڈ پریس کی مسلسل نگرانی کے دوران  ایک حادثے کا شکار ہو گئی تھیں، اس وقت ان کی  عمر 36 سال تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں