ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پاکستان کے خلاف اپنی پچھلی شکست سے سبق سیکھا ہے، روہٹ شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اپنی پچھلی شکست سے سبق سیکھا ہے لیکن ایشیا کپ میں روایتی حریف کا سامنا کرنا ایک چیلنج ہوگا۔

کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹ کا بڑا مقابلہ آج دبئی میں ہو گا جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

شائقین کی نگاہوں کا مرکز  بابر اعظم، فخر زمان کے ساتھ روہت شرما اور  ویرات کوہلی ہوں گے، پھر  پیسر اور  اسپینرز  بھی اپنا رنگ جمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایشیا کپ 2022:میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور بمرا کی کمی محسوس ہو گی، روہت شرما

دونوں ٹیمیں ایشیا کپ میں آج شام 7 بجے اپنی مہم کا آغاز دبئی میں کریں گی جہاں بھارت کو گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

روہت شرما نے کہا کہ ’یہ ایک نیا ٹورنامنٹ ہے، ایک نئی شروعات ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں سوچنا نہیں ہے اور اس طرح ٹیم آگے بڑھتی ہے‘۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں