ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کا سیلاب متاثرین کیلیے امدادی سامان کی ترسیل مفت کرنے کا اعلان

کراچی: پی آئی اے سیلاب متاثرین کے لئے مفت امدادی سامان کی ترسیل کرے گی۔ پی آئی اے این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان مفت ترسیل کرے گی۔

پی آئی اے کے سی ای او، اے وی ایم عامر حیات نے ایئر لائن کے کارگو ڈویڑن کی ٹیم کو فوری تعمیل کی ہدایت کی ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او¿ کی جانب سےامدادی سامان کی ترسیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پی آئی اے کے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے کارگو دفاتر میں فوکل پرسنز کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر پی آئی اے صرف این ڈی ایم اے کے نمائندوں سے امدادی سامان وصول کرے گی جو کہ صرف این ڈی ایم اے کے نامزد عہدیداروں کے حوالے کی جائے گی۔ پی آئی اے اس مشقل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔پی آئی اے نے ہمیشہ مشکل وقت میں امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی۔ اس سلسلے میں امدادی ترسیل کا کام 9 ستمبر 2022 تک جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں