ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ، سوئی گیس صارفین کو پریشر میں کمی اور گیس کی قلت کا سامنا

کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس صارفین کو پریشر میں کمی اور گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق سندھ میں کئی گیس فیلڈز میں غیر متوقع ٹرپنگ کی وجہ سے گیس لوڈمینجمنٹ شروع کردی گئی ۔سندھ میں کئی گیس فیلڈز میں غیرمتوقع ٹرپنگ کے باعث ایس ایس جی سی کو ملنے والی گیس کے پریشر میں کمی ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کردی ہے۔

کراچی کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی جزوی معطل ہوگئی، جبکہ بیشتر علاقوں میں صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے۔گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی سے متاثرہ علاقوں میں اسکیم 33، ملیر، شاہ لطیف ٹائون، کیماڑی، اورنگی ٹائون اور دیگر شامل ہیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ سیلاب کے باعث گیس فیلڈ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی سدرن کی شکارپور سے کوئٹہ 12 انچ اور 24 انچ گیس پائپ لائنوں کو بلوچستان کے بولان میں بی بی نانی پل کے قریب سیلابی پانی کی وجہ سے بھاری نقصان پہنچا۔گیس لائن کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بلوچستان کو بھی گیس کی فراہمی رک گئی۔

ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ کو زرغون گیس پائپ لائن سے ملنے والی معمولی سپلائی بھی سیلابی پانی سے ہونیوالے تباہی کی وجہ سے معطل ہوگئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں