ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، شاپنگ مال پر مسلح حملے میں تین افراد ہلاک

متحدہ امریکہ میں ایک مسلح حملے میں  کم  ازکم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

سی این این کی خبر کے مطابق  پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ  ریاست اوریگون  کے شہر  بینڈ  کے ایک شاپنگ مال میں  ہونے والے حملے میں  مشکوک شخص سمیت تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ   حملہ آور نے اولین طور پر  پارکنگ   میں فائرنگ کرنی شروع  کی ، اس دوران زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔

حملہ آور نے بعد ازاں شاپنگ مال کے ایک شو روم میں داخل ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ، جبکہ  اسی شو روم میں مردہ  پائے جانے والے تیسرے شخص کے حملہ آور ہونے   کا خیال  ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بعض افراد کے زخمی ہونے  والے اس حملے کے  بارے میں  تفتیش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں