انڈونیشیا کے قریب 5٫9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی مرکز برائے ارضیاتی تحقیق کے مطابق، یہ زلزلہ صوبہ سماٹرا کے شہر پاریامان سے 170 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں 18 کلومیٹر گہرائی میں آیا ۔
انڈونیشیا کے ادارہ موسمیات نے اس زلزلے کی شدت 6٫4 بتائی ہے۔
زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔