ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی کے سربراہ کل سے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ (کل)منگل سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر 2021میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ او آئی سی کے سربراہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔وہ آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے جہاں او آئی سی کے سربراہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر اورکنٹرول لائن کے قریب لوگوں کے خلاف بھارتی مظالم پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

 سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام رکن ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ آبادی کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرامدادفراہم کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں