ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ،قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل مینجمنٹ کیلئے درد سر بن گئے

دبئی:قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس مسائل ٹیم مینجمنٹ کے لیے درد سر بن گئے۔ایشیا کپ کے دوران محمد وسیم جونیئر کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے، اس سے قبل شاہین آفریدی دورہ سری لنکا سے گھٹنے کی انجری کا شکار تھے جو اب تک  صحت یاب نہ ہو سکے۔

 بھارت کے خلاف میچ میں محمد رضوان، نسیم شاہ اور حارث رف بھی تکلیف کا شکار دکھائی دیے تاہم ان فٹ کرکٹرز کا دبئی میں ہی ری ہیب کا عمل جاری ہے۔

کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کو لے کر ٹیم کے ڈاکٹر، فزیو اور ٹرینر پر سوالات اٹھنے لگے  ہیں جب کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کو لے کر طویل مشاورت ہوئی۔

ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو آسٹریلیا سے آکر پی سی بی میں چیف میڈیکل آفیسر تعینات ہوئے جب کہ فزیو کلف ڈیکن اور ٹرینر ڈریکس سائمن کا تعلق ساتھ افریقا سے ہے۔

تجربہ کار سپورٹ اسٹاف کھلاڑیوں کے لیے مناسب پروگرام ترتیب دینے میں ناکام نظر آرہا ہے، پچھلے چند ماہ سے ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس مسائل سے دوچار ہونا حیران کن قرار دیا جا رہا ہے۔

شاہین آفریدی کو بھی مکمل آرام نہ کرایا گیا اور انہیں ٹیم کے ساتھ سفر کرایا جاتا رہا، مکمل آرام نہ ہونے کہ وجہ سے شاہین آفریدی کی تکلیف میں اضافہ ہوا اور وہ نیدر لینڈز کے بعد ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں