ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بچی اغواء کیس، سندھ ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو دلائل طلب کر لئے

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے بچی کے اغوا کے کیس میں یکم ستمبرکودلائل طلب کرلیے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملزم ظہیرکے خلاف کراچی سے کم سن بچی کے اغوا سے متعلق ملزم نکاح خواں اور گواہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ہے۔

مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا ہے۔ظہیر حسین ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے جس پر عدالت نے ملزمان کے وکیل کو مدعی کو درخواست کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یکم ستمبر کو دلائل طلب کرلئے۔

عامرنیازایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ ملزمان کے جرم کے حساب سے چھ مہینے سزا ہے ساڑھے تین ماہ کاٹ چکے ہیں جس پر جسٹس صلاح الدین پہنورنے کہا کہ یکم ستمبر کو دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔ ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں