ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نبی کریم  ﷺکی شان میں گستاخی بند کرے، علماء مشائخ 

کراچی:بھارت نبی کریم  ﷺکی شان میں گستاخی بند کرے،ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن ناموس رسالتﷺ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔

نظام مصطفیﷺکا نفاذ،ناموس رسالت ﷺکا تحفظ علماء مشائخ کی منزل ہے،اسلاف کے نقش و قدم پرچلتے ہوئے مشن پورا کرینگے،غوث عالم، تارک السلطنت ،محبوب یزدانی پیرو مرشدسید اشرف جہا نگیر سمنانی  ؒ کے اعلیٰ افکار اور عظیم کردار کا فیض آج بھی جاری ہے ۔

جنہوں نے تاج و تخت ٹھکرا کرولایت کا تاج پہنااور اپنی ساری زندگی شریعت و طریقت پر عمل پیر ہو کر انسانیت کی فلاح کیلئے وقف کردی،اولیاء اللہ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں سیلاب نے پورے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔

لاکھوں لوگ بے گھر اور زخمی ہو چکے ہیں۔ متاثرین سیلاب کی بحالی اجتماعی اور قومی ذمہ داری ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے انسانیت کو بچایا۔

ان خیالات کا اظہارملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے غوث عالم، تارک السلطنت ،محبوب یزدانی پیرو مرشدسید اشرف جہا نگیر سمنانی  ؒ  کے636ویں عرس مبارک زیر میزبانی پیر الشاہ سیدارشد حسین ہاشمی ،اشرفی،کاظمی منعقدہ اجتماع سے صدارتی خطاب میں کیا۔

اجتماع سے مولاناصوفی محمد حسین لاکھانی قادری ، علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے وائس چیئر مین ملک شکیل قا سمی،حافظ مستقیم خان اشرفی،سید ارشادانجم ہاشمی، محمد عارف ارشادی، محمد ریان سعیدی، محمد اکرم قادری، حافظ ذیشان چشتی، شکور احمد صابری،الحاج انعام الحق اشرفی،وسیم قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقرر ین نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک اوررکن اسمبلی ٹی راجاسنگھ کی جانب سے نبی کریم ﷺکی شان توہین آمیز بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے رہنما سرکاری سرپرستی میں مسلسل نبی کریم  ﷺکی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے۔

ایسا لگ رہاہے نبی کریم ﷺکی شان میں ہتک آمیز بیانات بے جی پی کی پالیسی بن گئی ہے۔ علماء مشائخ ناموس رسالتﷺ اورعقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنائیں گے ،عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے۔

اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ،ان رہنماوں نے کہاکہ اگر گستاخ رسول ﷺکے مرتکب گزشتہ چندمہینے پہلے بی جے پی رہنماوں کو نشان عبرت بنایاہوتاتو ایسے اقدامات کی روک تھام ہوسکتی تھی۔

رہنماوں نے کہاکہ گستاخ رسول ٹی راجا سنگھ کو گرفتارتوکرلیا گیاہے اس شخص کے ساتھ نرمی نہ برتتی جائے اس کوعالمی دہشت گرد قراردیکر عبرت ناک سزاملنی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت خطرناک راستے پر چل پڑی ہے عالمی برادری،اقوام متحدہ،بین المذاہب ہم آہنگی کی تنظیمیں بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیاکاسنجیدگی سے نوٹس لیں۔

مسلم حکمران کو بھی یہ سوچنا چاہیے بھارتی حکمران جماعت کے رہنما مسلسل گستاخی کررہے ہیں ایسے میں کسی تاخیر کئے بغیراوآئی سی کا اجلاس بلاکر مودی کی انتہاپسند پالیسیوں کی روک تھام،اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے61سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ سیلابی صورتحال انتہائی ہولناک ہے،ہر طرف دل دہلادینے والے مناظر ہیں، لوگوںکا بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، وفاق و صوبائی حکومتوں نے عوام کو تنہا چھوڑ دیا،کتنے شرم کی بات ہے کہ لوگ مر رہے ہیں اور حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔

آج ملک میں ڈیم تعمیر کیے ہوتے تو سیلاب سے اتنا بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں بہت زیادہ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں  علماء مشائخ  عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 900 ارب روپے کا نقصان اور 942 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، عوام بے یارو مددگار، کھلے آسمان تلے اپنی تمام عمر کی جمع پونجی تباہ و برباد ہوتے دیکھنے پر مجبور ہیں۔ سیلاب انسانی المیہ ہے اس سے نبٹنے کے لیے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا۔

اس وقت سیاسی قیادت کو تمام اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کے پاس ہوناچاہیے، انہوں  نے اس حوالے سے کہا کہ ملک میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے، قوم کو تقسیم کرنے اور سیاست چمکانے والے بے حس ہیں، ظالموں سے خیر کی اُمید نہیں۔

،اجتماع میں بارش و سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی مغفرت اور ان پسماندگان کے صبرو جمیل زخمیوں کی صحتیابی اور سیلاب وبارش سے تحفظ و امن سمیت شہدا ء پاکستان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور وطن عزیز پاکستان میں امن ، سلامتی،معاشی خوشحالی،استحکام بقا و دفاع کیلیے خصوصی دعائیں گئیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں