ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسے پاکستان کا مفاد مقدم نہیں، وہ حکمرانی کے لائق بھی نہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آ باد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ کی گفتگو تحریک انصاف کی جانب سے گری ہوئی حرکت ہے،تحریک انصاف کے رہنماوں کو شرم آنی چاہئے کیوں کہ اگر ملک نہیں ہوگا تو پی ٹی آئی بھی نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی جو آڈیو لیک ہوئی ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گری ہوئی حرکت ہے، اس آڈیو میں شوکت ترین نے گالیاں بھی دی ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ صرف محسن لغاری نے کہا ہے کہ ریاست کو نقصان ہوگا، کیاعمران خان ریاست سے بڑا ہوگیا ہے اور ملک کے خلاف سازش کرتے ہوئے اسدعمراورتیمورجھگڑا کو شرم نہیں آئی کیوں کہ اگر ملک نہیں ہوگا تو پی ٹی آئی بھی نہیں ہوگی۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے سے قبل نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت سب کہہ رہے تھے کہ حکومت نہ لو لیکن ہم نے سب کچھ دا وپر لگا کر ملک بچایا۔

آئی ایم ایف سے متعلق وزیرخزانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی توڑا ہے،انہوں نے سیلز ٹیکس بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے سیلز ٹیکس صفر رکھا ہے۔ آڈ یو سے متعلق انھوں نے کہا کہ شوکت ترین آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ عمران خان سے بات ہوچکی ہے، سیاست چمکانے کیلئے تحریک انصاف والے اس حد تک جاسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں