ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سب کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے،اتنا وقت لگنا نہیں چاہئے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سب کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے،اتنا وقت لگنا نہیں چاہئے۔معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع کرا دیں، ذاتی طور پر وقت مانگ رہا ہوں کمیشن 2 ہفتے کا مزید وقت دے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عمران خان کے نااہلی ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکیل ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے جواب جمع کرانے کے لئے تیسری بار بھی وقت مانگ لیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی ریفرنس پر سماعت ہوئی، عمران خان نے مسلسل تیسری مرتبہ جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ پھر سماعت میں کپتان کے وکیل اور پارٹی کے سینیٹر علی ظفر ایک بار پھر غائب ہوگئے، اور ان کی جگہ ان کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک ہفتے کا وقت درکار ہے، علی ظفر لاہور میں ہیں اس لئے ان سے مشاورت نہیں ہوسکی۔

 کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دے دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں