ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، چین

  اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس ہے۔مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلیف اوربحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں گے۔

 چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین سے پاکستان کے لئے امداد کی پہلی کھیپ (آج) منگل کو  روانہ ہوگی۔ فوری طورپر25000 ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان دیا جائے گا۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300امریکی ڈالر اور چین کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے 1500 ملین روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دئیے جائیں گے۔

نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔پاکستان کے زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری 640 ملین ڈالر ہوگئی ہے جبکہ رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات 4 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں۔

The post مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، چین appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں