ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے

 لاہور:پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئرانتقال کرگیا ہے۔

منظور جونیئر کے انتقال کی تصدیق ان کے صاحبزادے فیصل منظور نے کی۔ ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر  پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

منظور جونیئر 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے،  1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر  دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے جہاں انہوں نے6  جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں