کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل تِیرے میں ملک کا سب سے بڑا کھُلا بازار لگایا جاتا ہے؟
ضلع ازمیر کی تحصیل تِیرے میں یہ کھُلا بازار گذشتہ 600 سالوں سے لگایا جا رہا ہے۔تِیرے بازار ترکی کا بڑا ترین کھُلا بازار ہے اور صرف اندرونِ ملک ہی نہیں دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق تِیرے بازار اپنی وسعت اور نتّوع کے اعتبار سے کرغزستان کے بعد دنیا میں دوسرا بڑا کھُلا بازار ہے۔ تِیرے کے عوام اس بازار میں صرف جوار کے دیہاتیوں، شہریوں، ہوٹلوں اور ریستوران مالکان کی ہی نہیں بیرونی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی بھی میزبانی کرتے ہیں۔
تِیرے بازار، ہر منگل کے دن صبح سویرے بلدیہ کے اسپیکروں سے پڑھی جانے والی دعائے برکت کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ بازار میں ٹھیلے اور اسٹال لگانے والے دیہاتی برکت اورفراوانی کے لئے اس دعا میں شامل ہوتے ہیں۔تحصیل تِیرےاور اس کے اطراف کے مقامی پیداوار کنندگانکی طرف سے لگائے جانے والے اس رنگا رنگ بازار میں علاقے میں پیدا ہونے والی تازہ سبزیاں، پھل، پنیر، دہی، مکھن، زیتون، زیتون کا تیل اور صابن جیسی مصنوعات ہی نہیں ریڈی میڈ کپڑوں، جہیز کی اشیاء اور دستکاریوں تک ہر چیز فروخت کی جاتی ہے۔
بازار تحصیل تِیرے کی مرکزی شاہراہ اور گلیوں کے اطراف میں لگایا جاتا ہےاور تحصیل کے تین چوتھائی حصے پر پھیل جاتا ہے۔ یہ بازار کیثیر تعداد میں مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے ترکی کے بڑے ترین اور قدیم ترین بازار ہونے کی خصوصیت کے بلاشبہ تاریخی و ثقافتی اسباب بھی موجود ہیں۔ تِیرے شہر، کیوچک میندرس وادی کا زرخیز ترین اور دلکش ترین علاقہ ہے اور 2000 قبل مسیح سے متعدد تہذیبوں کی میزبانی کرتا چلا آ رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ شہر کا تاریخی و ثقافتی ورثہ بہت وسیع ہے۔ ترکی کے بڑے ترین 5 شہروں کے بعد سب سے زیادہ تاریخی آثار تِیرے میں پائے جاتے ہیں۔