ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین فنڈ کے نام پر بھی لوٹ‌ مار کا بازار گرم

سئلاب متاثرین کے لیے جہاں‌ بڑے بڑے ادارے امدادی مہم چلا رہے ہیں وہیں‌ سیلاب متاثرین کے نام پر
لوٹ‌ مار کرنے والے بھی سرگرم ہو گئے ہیں.
جگہ جگہ غیر معروف اداروں اور ذاتی حیثیت میں لوگوں‌ نے کیمپس لگا لیے ہیں. سڑکوں پر ٹریفک سگنلز
پہ چندہ اکھٹا کر رہے ہیں.
اب تعلیمی اداروں نے بھی اسکولوں کے باہر اور طلبہ سے امدادی سامان اور رقم کا تقاضہ کرنا شروع کر
دیا ہے.

بچوں‌ کے والدین نے اسکول اور ان کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر والے کو بتایا ہے کہ انگلش میڈیم
اسکولز میں بچوں‌ پر دباؤ‌ڈالا جارہا ہے کہ وہ گھروں‌ سے پیسے لے کر آئیں.
والدین نے کہا وہ اپنی حیثیت کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں اور اگر اسکول نے مدد کرنی
ہے تو وہ خود اپنے پاس کریں اچھی بات ہے بچوں‌ کو کیوں‌ مجبور کیا جارہا ہے؟
انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ اس کا نوٹس لے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں