ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم سیلاب زدگان کیلیے بھکاری حکمرانوں کے بجائے عمران خان کو چندہ دیگی، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم سیلاب زدگان کیلئے حکمرانوں کے بجائے عمران خان کو چندہ دے گی۔

شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر10سال بعد سیلاب آتا ہے لیکن حکومت میں اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت موجود نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے سیلابی پانی کے لیے ڈیم بنائے لیکن ہم غریبوں کی بستیوں کو ہی ڈیم بنادیتے ہیں جس کی وجہ سے آج تک2010کے سیلاب متاثرین آبادنہیں ہوسکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سکیورٹی کے ہمراہ روزانہ بچوں کیساتھ سٹائل بناکر تصویر بنواتے ہیں، کرپشن زدہ بھکاری حکمرانوں کی  بجائے لوگ عمران خان کو سیلاب ردگان کی مدد کے لئے چندہ دینگے دیکھنا ہے کہ آج آئی ایم ایف کیا فیصلہ کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں