ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سہواگ کا بیان، شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو لاجواب کردیا

نئی دہلی:سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی اینکر کے بڑبولے پن پر ناراض ہوگئے ہیں۔

ایشیا کپ میں ٹاکرے کے دوران ٹی وی مباحثے میں ایک بھارتی اینکر نے سہواگ سے منسوب بیان کوباپ، باپ ہوتا ہے کو دہرایا تو شعیب اختر نے اس کا برملا نوٹس لیتے ہوئے انھیں ٹوکا کہ مجھے سہواگ کی کوئی ایسی بات یاد نہیں ہے، ہمیں باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھتے ہوئے کرکٹ پر بات کرنی چاہیے۔

ایک موقع پر شعیب نے کہا کہ اگریہ چیز اس نے میرے منہ پر بولی ہوتی تو وہ بچتا نہیں، مجھے معلوم نہیں کہ اس نے یہ بات کب اور کہاں کی تھی، میں نے ایک بار بنگلادیش میں اس سے پوچھا تھا تو اس نے اس سے انکار کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں