ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری بجلی میں3.63 روپے فی یونٹ کی کمی

کراچی:شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر  ہے کہ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.63 روپے فی یونٹ کی کمی منظور کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں : کے الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی تجویز

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ ہمارے پاس تو اور اطلاعات ہیں، جولائی میں تو بہت لوڈشیڈنگ ہوئی تھی، ہم کے الیکٹرک کے صارفین سے پوچھتے ہیں۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ جولائی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 6 ارب 24 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اس سلسلے میں تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں