ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین: ٹینس بال جتنے بڑے اولوں کے ساتھ ژالہ باری، ایک بچی ہلاک، 29 افراد زخمی

اسپین میں ٹینس بال جتنے بڑے اولوں کے ساتھ ژالہ باری کے نتیجے میں ایک، 1 سالہ بچی ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کاتالونیا خود مختار علاقے سے منسلک گیرونا  کے قصبے لا بسبال ڈی ایمپورڈا میں کل تقریباً 10 سینٹی میٹر قطر کے اولے برسے۔

ژالہ باری کے دوران برف کا ایک بڑا ٹکڑا سر پر لگنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک سالہ بچی  ہسپتال میں تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود دم توڑ  گئی ہے۔

ژالہ باری  کے نتیجے میں 29 افراد زخمی  ہو گئے اور  معمول کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

اولوں کے طوفان نے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

کاتالونیا محکمہ موسمیات کے مطابق یہ، علاقے میں حالیہ 20 سالوں کی، شدید ترین ژالہ باری تھی۔

واضح رہے کہ تاریخ کی شدید ترین ژالہ باری 1888 میں ہندوستان میں ہوئی ۔  طوفان میں مالٹے جتنے بڑے اولے پڑے اور 250 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں