ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بیت لحم،اسرائیلی فوج نے زیتون کے درخت اکھاڑدیئے 

 بیت لحم: اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے تقوع میں مشرقی بیابان میں زیتون کے 50 درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور دو نہروں کو مسمار کردیا۔

تقوع کے میئر موسی الشاعر نے ایک پریس بیان میں کہا کہ دو بریکیٹس دو بھائیوں خلف اور سلیمان عبداللہ جبرین کی ہیں جنہیں مسمار کیا گیا۔

 صہیونی فوج نے یہ دعویٰ کیا کہ نقشے میں یہ عمارتیں سیکٹر (C)میں واقع ہیں۔یہ قابل ذکر ہے کہ دوسرے اوسلو معاہدے (1995)میں مغربی کنارے کی زمینوں کو تین علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

انہیں سیکٹر (A)جسے مکمل فلسطینی کنٹرول میں دیا گیا، سیکٹر (B)سکیورٹی، سول اور فلسطینی انتظامی کنٹرول اورسیکٹر (C)اسرائیلی سول، انتظامی اور سکیورٹی کنٹرول کے تحت ہے اور یہ سیکٹرغرب اردن کیمیکل رقبے کا 60فیصد ہے۔

فلسطینیوں کواسرائیلی اجازت نامے کے بغیر ایریا( C) میں کسی قسم کی تبدیلی یا عمارت بنانے پر پابندی ہے، جو بین الاقوامی اداروں کے مطابق حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں