ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا

شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گردوں کی تحریکی فائرنگ کو بے بدل نہیں چھوڑا جا رہا ۔شام کے شمال میں آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں امن و سلامتی کی فضاء  میں خلل ڈالنے کے لئے تحریکی فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال کر دیا گیا ہے”۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے 9 اکتوبرتا25 نومبر 2019 کو آپریشن چشمہ امن کے ساتھ شام کے شمال  میں تل عبید اور راس العین کے علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں