ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک خفیہ ایجنسی کا شمالی عراق میں آپریشن،اہم دہشتگرد مارا گیا

ترک خفیہ ایجنسی کے  شمالی عراق میں آپریشن کے نتیجے میں  پی کےکے کے ایک نام نہاد لیڈر اور دہشتگرد امید ترکان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 حفاظتی ذرائع کے مطابق،امید ترخان عرف رزان آمد نامی دہشتگرد برلن میں دہشتگرد سرگرمیوں میں شمولیت کے بعد سال 2009 میں پی کےکے کے دیہی گروہ میں شریک ہوا تھا جسے بعد میں شمالی عراق کے علاقے قندیل  اور سال 2015 میں شام بھیجا گیا تھا۔

 دہشتگر د ترخان  سال 2016 میں شام سے ترکی  دھماکہ خیز مواد  فراہم کرتےہوئے بم حملوں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بنانے میں بھی ملوث تھا۔

بعد ازاں یہ دہشت گرد شمالی عراق میں دہشتگردوںکو تربیت دینے کا بھی ذمے دار تھا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں