ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلوے ٹریک زیر آب: مسافر ٹرینیں آج بھی معطل رہیں گی

کراچی: ریلوے ٹریک زیر آب آنے کے باعث کراچی سے مسافر ٹرینیں یکم ستمبر 2022 کو بھی معطل رہیں گی۔

کراچی کا ملک بھر سے ٹرین رابطہ ساتویں روز بھی منقطع رہے گا۔ تمام ریزرویشن دفاتر کو 31 اگست کی بکنگ کرنے سے روک دیاگیا تھا۔31 اگست تک پیشگی بکنگ کرانے والوں کو ٹکٹ کی تمام رقم واپس کی جائے گی۔

 ٹرین آپریشن 26 سے 30 اگست تک معطل کیا گیا تھا۔سی ای او ریلوے تیمور غلزئی نے لاہور سے حیدرآباد تک ریلوئے ٹریک کا معائنہ کیا۔ روہڑی سے نوابشاہ تک 4گھنٹے کاسفر 20کلومیٹر کی اسپیڈ پر اسپیشل چیکنگ ٹرین نے 9گھنٹے میں طے کیا۔

ٹریک پر پانی اور کمزور ہونے کی وجہ سے ٹرین اسپیڈ کاشن پر رکھی جا رہی ہے۔ 6گھنٹے کا سفر سولہ گھنٹے میں طے ہونے سے ریلوے کو مالی نقصان ہو گا۔نوابشاہ سے بوچیری اور خیر پور تک ریلوے ٹریک پر پانی موجود ہے۔ بھریا روڈ سے پڈ عیدن تک ریلوئے ٹریک پر سات انچ سے زیادہ پانی جمع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں