ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ستمبر میں دو سسٹم سندھ میں تیز بارشیں برساسکتے ہیں، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ستمبر کے مہینے میں جنوب مشرقی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں سندھ میں مون سون کے کم از کم دو سسٹم تیز بارشیں برساسکتے ہیں، تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں معمول سے 20 سے 30 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ معمول سے زائد بارشوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے، دریائے سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے زیریں سندھ میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب بشمول سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، ستمبر میں شمال مشرقی پنجاب میں معمول سے 10 سے15 فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں۔ ستمبر میں بارشوں سے متعلق باقاعدہ ایڈوائزری آج جمعرات کو جاری کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں