ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی گیلانی کی آزادی کشمیر کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،پرویزالٰہی

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

شہید کی آزادی کشمیر کیلئے ۔بابائے حریت سید علی گیلانی شہید کے پہلے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کے سامنے حریت رہنما سید علی گیلانی چٹان کی طرح ڈٹے رہے ہیں، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی شہید کی بے مثال خدمات تاریخ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی شہید نے آزادی کشمیر کی تحریک کو نئی جلا بخشی، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی شہید کی عظیم خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی شہید کی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حوالے سے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید علی گیلانی شہید کی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں