لندن: برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ پاونڈز(تقریبا سات ارب پاکستانی روپے ) کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔
برطانوی وزیرخارجہ لز ٹرس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب کے بعد زندگی بچانے کے لیے امداد فراہم کر رہا ہے، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر ڈوبا ہوا ہے۔
برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانیہ کی طرف سے 15 ملین پاونڈز کی امداد سے ملک بھر کے لوگوں کو پناہ گاہ اور ضروری سامان فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ سیلاب سے 33 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، 1,100 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، وزیر خارجہ کی طرف سے اعلان کردہ تازہ ترین فنڈنگ گزشتہ ہفتے کے آخر میں برطانیہ کی جانب سے تباہی کے لیے 1.5 ملین پاونڈ فراہم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
برطانیہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کو 15 ملین پاونڈ کی مالی مدد کرے گا.5 ملین پاونڈ اقوام متحدہ کی فلیش اپیل کے بعد پاکستان کو دیے جا رہے ہیں۔10 ملین پاونڈ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی عالمی ایجنسیوں کے ذریعہ دیے جائیں گے۔ 10 ملین پاونڈ کی رقم پینے کے صاف پانی شیلٹر اور خواتین و بچیوں کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔