ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روہت شرما نے ویرات کوہلی کا بطور کپتان اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی: بھارتی اوپنر روہت شرما نے ویرات کوہلی کا بطور کپتان اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا،بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں ہندوستان کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے،

روہت نے اب تک 37 ٹی20 میچز میں سے 31 میں کامیابی سمیٹی جبکہ کوہلی نے 50 مقابلوں میں 30 فتوحات حاصل کی تھیں۔ ہانگ کانگ کے خلاف 40 رنز کی فتح کے ساتھ ہی انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا،سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی کپتانی میں 72 میچوں میں سے 41 میچز جیتنے تھے جو اب بھی سرفہرست ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں