ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی سہولت کیلیے نادرا بائیکر سروس کا اسلام آباد سے آغاز

اسلام آباد: اسلام آباد میں عوام کی سہولت کے لیے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نادرا بائیکر سروس کا افتتاح کر دیا۔

 وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتر اور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے، اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے اور نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے جبکہ تمام صوبوں اور بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے جبکہ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی خودکار نظام قائم کیا جائے۔ انہوں نے نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چیئرمین نادرا اور اسکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں