ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایتھوپیا میں فوج اور تگرے ملیشیاوں کے درمیان تصادم شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہا ہے

ایتھوپیا  میں فوج اور تگرے  عوامی نجات محاذ کے درمیان    دوبارہ سے شروع ہونے والے تصادم کے باعث شہری  ہمسایہ ملک سوڈان میں پناہ لینے لگے ہیں۔

مقامی پریس کی خبر کے مطابق  ایتھوپیا  کی جھڑپیں شہریوں کو نقل مکانی   کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

یہ اعلان کیا گیا کہ فوج اور ٹی پی ایل ایف کے درمیان جھڑپوں سے فرار ہو کر سرحد پار کرنے والے تقریباً 100 ایتھوپیائی باشندوں نے سوڈان کے ایل گیدریف اور قسالا علاقوں میں پناہ لی ہے۔

سوڈانی حکومت نے ایتھوپیا سے ممکنہ ہجرت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

نومبر 2020 سے ایتھوپیا میں فوج اور TPLF کے درمیان تنازعات نے ایک  سنگین  انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔ تگرے کے ہمسایہ ممالک  تک سرایت کرنے والے فسادات  کے باعث تقریباً 25 لاکھ  شہری اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر  مجبور  ہوئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں