ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ: بابر اعظم کی مایوس کن کارکردگی پر شائقین نالاں

شارجہ : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے بادشاہ بابر اعظم کی ایشیاءکپ میں مایوس کن کارکردگی پر شائقین نالاں ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بیٹر 2 میچوں میں محض 10 رنز بنا سکے ۔پہلے نمبر کی حکمرانی بھی داؤ پر لگ گئی۔بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر آنے کیلئے پر تولنے لگے۔

کمزور حریف ہانگ کانگ کیخلاف جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 8 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے محض 9 رنز کر کے پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل بھارت کیخلاف بھی بابر اعظم محض 10 سکور ہی کر پائے تھے جس کے باعث ان کے مداح کچھ نالاں دکھائی دیتے ہیں ۔

بھارت کے آئی سی سی رینکنگ ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے نمبر پر براجمان سوریا کمار یادیو بھی تیزی سے ان کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے باعث خدشہ ہے کہ وہ جلد ہی بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھین لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں