ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی تاریخ تنسیخ میں توسیع

اسلام آباد : چیئرمین نادرا طارق ملک نے سیلاب متاثرہ افراد کے شناختی کارڈز سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیلاب زدگان کے شناختی کارڈز کی تاریخ تنسیخ سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان، سکھر ریجن اور ڈیرہ غازی خان میں یکم مئی 2022 سے زائد المعیاد اور 30 نومبر 2022 تک تنسیخ کو پوری ہونے والے تمام شناختی کارڈز 31 دسمبر 2022 تک قابلِ استعمال رہیں گے ۔

طارق ملک نے کہاکہ نادرا نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں