ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے انسان بنو، پھر سیاست دان بنو، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے انسان بنو، پھر سیاستدان بنو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا ہے ملک کا ایک تہائی حصہ زیرآب آچکا ہے پاکستان میں تقریبا ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے جو کل ملکی آبادی کا ساتواں حصہ ہیں ۔

سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کنسرٹ کررہے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزرائے اعلی سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے سابق وزیراعظم کی تقاریب کے انعقاد میں مصروف ہیں۔

بلاول نے کہا کہ  ان حالات میں ایسا رویہ شرم ناک ہے پہلے انسان بنو، پھر سیاست دان بنو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں