ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم تنظیموں پر سیلاب متاثرین کے لیے چندہ جمع کرنے پر پابندی

لاہور: سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیکورٹی  لاہور کی جانب سے کالعدم تنظیموں پر سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 48 کالعدم تنظیموں کی فہرست متعلقہ پولیس افسران کو بھجوا دی گئی ہے،  جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم سیلاب زدگان کے نام پر چندہ جمع کرنے کے لیے کیمپ لگائے تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی انسداد دہشت گردی کےایکٹ اورشیڈول الیون بی کے تحت لگائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں