ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا، عمران خان پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں۔

 ہفتہ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی میں میں پھنسے ہوئے ہیں۔سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی آپ کے سر پہ شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں ۔ سیلاب زدہ علاقوں کے بھوکے عوام کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا ۔ عمران خان پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اپنی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لئے عمران خان نے تحریک فساد شروع کی ہے۔ ملک میں الحمدللہ استحکام آ رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ کی ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے ۔ عمران صاحب چار سال کیا کیا اور باتیں کیا کر رہے ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں