ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ریاست کا دشمن قرار دیدیا

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ریزوٹ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کو ریاست کا دشمن قرار دے دیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پنسیلونیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ صدر جوبائیڈن پر الزام لگائے گئے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا ریزوٹ پر حساس دستاویزات کی تلاش کیلئے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی آئی) کی چھاپے کے بعد پہلی ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ٹرمپ نے صدر بائیڈن پر الزامات کی بارش کی ہے۔

ٹرمپ نے ریلی کے ہزاروں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن پر اپنے خلاف ایف بی آئی کو اسلحے کے استعمال کی اجازت دینے کا بھی الزام عائد کیا۔

سابق امریکی صدر نے دعوی کیا کہ میرے ریزوٹ پر کی گئی چھاپہ مار کارروائی انتظامیہ کی جانب سے طاقت کے استعمال کی بدترین مثال ہے جس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔

76 سالہ سابق صدر ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں ایک مرتبہ پھر 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی اور چوری کا الزام لگایا، اس دوران ٹرمپ نے منشیات استعمال کرنے والوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں