کراچی:سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرے کی نشاندہی کردی۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں واضح خطرات سیآگاہی دی گئی ہے کہ پاکستان کو10سے12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے، سرمایہ کاری نہ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ہم ڈیفالٹ میں جائیں گے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس قرضے دینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، ہم اس وقت واشنگٹن کے غلام ہیں کیونکہ ہم قرضے واپس نہیں کرسکتے، کوئی اگریہ کہتا ہے کہ ہم غلام نہیں تو وہ معیشت کے بارے میں نہیں جانتا۔
شبر زیدی نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس آپشن ہی نہیں کہ آئی ایم ایف سے باتیں منوالیں،حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ آئی ایم ایف کے بغیرہم آگے نہیں بڑھ سکتے،موجودہ حالات میں آئی ایم ایف کچھ بھی کہے گاحکومت کو مانناپڑیگا۔