ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئی ہے،عمران اسماعیل

کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور کرپشن بچانے آئی ہے۔

عمران اسماعیل نے حلقہ این اے 237 ملیر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن نہیں ، مافیا کے خاتمے کی جنگ ہے، عمران خان نے ناموس رسالتﷺ  پر دنیا کے ضمیر جھنجھوڑے جبکہ عمران خان نے اس نظام کو دفن کرنے اور ملک کو سنوارنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، بارشوں کی تباہی سے لوگ پریشان ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہر چیز مہنگی کررہی ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہی ہے جبکہ یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور کرپشن بچانے آئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں