ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست اتر پردیش میں  خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 نئی دہلی:بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں خاتون اپنے شوہر کے کسی غیر لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات پر کافی پریشان تھی، اس نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا پلان بنایا۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گاڑی میں زخمی شخص کی لاش پڑی ہے، پولیس نے فوری پہنچ کر لاش کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جب پولیس نے تحقیقات شروع کی تو معلوم ہوا کہ مقتول کو اس کی بیوی اور بیٹی نے قتل کیا، پولیس ٹیم جب مقتول کے گھر پہنچی تو صحن میں خون پڑا تھا، خاتون نے پولیس کے پوچھنے پر سب کچھ بتا دیا،خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کا کسی لڑکی کے ساتھ چکر تھا جس کی مخالفت کرنے پر وہ روزانہ مجھے مارتا پیٹتا تھا، میں نے تنگ آکر بیٹی کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا،پولیس نے ماں اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں