ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روایتی حریف پھر آمنے سامنے، پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کیلیے کوششیں جاری

دبئی:متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں  بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا۔

بھارتی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سوریا کمار 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ریشب پنت 14 رنز اور ہاردیک پانڈیا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دیپک ہوڈا 16 رنز اور ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بھارت نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں