ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

پشاور:خیبرپختونخوا اور ضم قبائلی اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کے پیش نظر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات خیبر پختونخوا نے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی ٹیکہ جات کا بارہ روزہ پروگرام پیر کے روز سے شروع کر دیا ہے جس کا بنیادی مقصد وبائی امراض پر قابو پانا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد عارف خان کی سربراہی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب کی وجہ سے ممکنہ وبائی امراض کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ڈسٹرک ہیلتھ افسران اور ای پی آئی سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر پورے صوبے میں 12روزہ  ویکسینشن مہم چلانے کی ہدایت کی گئی  جس کے تحت پیدائش سے سے لیکر 2 سال تک کے بچوں کو ٹی بی، خناق، تشنج، یرقان، گردن توڑ بخار، کالی کھانسی، پولیو، دست اور اسہال کی ویکسین فراہم اور نمونیہ اور خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائینگے۔

ڈائریکٹر ای پی ائی خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد عارف خان نے  اپنے بیان میں کہا ہیموجودہ سیلابی صورتحال میں صوبے کے مختلف علاقوں میں وبائی امراض کا شدید خطرہ ہے جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں