ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے،  آصف زرداری

کراچی:پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہم اداروں اور جرنیلوں کو عمران خان کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ساری قوم کو نظر آ رہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے ہر سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبِ وطن ہے، عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔سابق صدر نے کہاکہ خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آ رہی ہے، جبکہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں