ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا آرمی کے بارے میں بیان ان کی پارٹی کی پالیسی ہے، شیخ رشید

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان آرمی کے بارے میں بیان دیتے ہیں، یہ ان کی پارٹی کی پالیسی ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میں تمام اداروں کے ساتھ صلح کا حامی ہوں، نہ میں اداروں کے خلاف تھا اور نہ ہوں گا، ملک ہے تو یہاں سیاست ہے اور ادارے ہیں، سیاست عمران خان کے ساتھ کر رہا ہوں، عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب آپ بات چیت کی آفر کر رہے ہیں، گندا پانی اور صاف پانی نہیں مل سکتے، عمران خان کہہ رہا ہے کہ آئیں بیٹھیں اور الیکشن کی تاریخ دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے اصلاحات کرتے ہیں لیکن الیکشن کی تاریخ دیئے بغیر یہ نہیں ہو سکتا۔شیخ رشید احمد نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے سارے کیسز ختم ہو چکے ہیں، انہوں نے اپنے کیسز ختم کرائے ہیں، شکست ان کا مقدر ہے، وزرا اور مشیران کی تعداد پر آئینی درخواست دائر کرنے جا رہا ہوں، جتنے وزیر و مشیر انہوں نے رکھے ہیں ان کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ نہیں، ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں، غریب مر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ان کی سیاسی ساکھ راکھ بن چکی ہے، اس حکومت کا الٹرا سائونڈ ہو چکا، ایکسرے رپورٹ ہر گھرمیں پہنچ چکی ہے ۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اربوں روپے دیتے ہیں، درخواست دائر کی ہے ان کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں