ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن، نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

 سرینگر:متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا ہے۔

سنسنی خیز مقابلے  میں بھارت کو پاکستان سے شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور  خوشی میں پٹاخے چلائے گئے،جشن کے دوران نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر اللہ اکبراورپاکستان  زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ویڈیو کے ہمراہ ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جب بھی ہندوستان کو میچ ہراتا ہے جیت کی اصل اور بے مثال خوشی مقبوضہ کشمیر میں منائی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی ہیں، جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام،خواجہ سعد رفیق کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کشمیریوں کو پاکستانی جھنڈے لہراتے اور پٹاخے جلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں