ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے

 سیہون شریف:پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں کٹ لگانے کے باوجود خطرہ نہ ٹل سکا، منچھر جھیل میں پانی کی خطرناک سطح بدستور برقرار ہے۔

منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ،جھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستیوں تک پہنچ گئے ، یونین کونسل بوبک، اراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر زیر آب آ گئے، علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی، کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں