ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چشمہ شفاء۔01

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی  مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس مسئلے پر بات کریں گے وہ ہے "جوئیں اور ان سے نجات کے قدرتی طریقے”۔

جوئیں ایک ایسا مسئلہ ہے جو عام دیکھنے میں آتا ہے۔ نہایت متعدی ہونے کی وجہ سے جوئیں  ایک انسان سے دوسرے کو پڑ جاتی ہیں ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ گھر میں موجود اشیاء کے ساتھ اس مسئلے سے کیسے نجات پائی جا سکتی ہے۔

 

1۔ سرکہ

سرکے کا استعمال جووں سے نجات کے موئثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔

سرکے اور پانی کو ہم وزن شکل میں ملائیں اور اس آمیزے کو بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک اچھی طرح لگائیں۔ ایک سے دو گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد باریک کنگھی پھیر کر سر کو جووں سے صاف کریں اور آخر میں سر دھو لیں۔

 

2۔ ویزلین

اجزاء

  • ویزلین
  • باریک کنگھی
  • شمپو

طریقہ استعمال

وافر  مقدار میں ویزلین لے کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد باریک کنگھی پھیر کو جوئیں سر سے نکال دیں۔  بعد ازاں بالوں کو شیمپو سے اچھی طرح دھو لیں۔ یہ طریقہ جوئیں مکمل طور پر ختم ہونے تک استعمال کریں۔

 

3۔ اسینشئیل تیلوں کا آمیزہ نمبر 1

اجزا

  • 5 قطرے اولکپٹس کاتیل
  • 5 قطرے روز میری کاتیل
  • 5 قطرے زیتون کا تیل

طریقہ استعمال

ان تیلوں کو ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگا کر مالش کریں۔ ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد باریک کنگھی پھیریں اور سر دھو لیں۔

 

4۔اسینشئیل آئل کا آمیزہ نمبر 2

اجزاء

  • 5 قطرے پودینے کا تیل
  • کچھ مقدار میں زیتون کا تیل
  • سیب کا سرکہ
  • باریک کنگھی

طریقہ استعمال

سب سے پہلے پودینے اور زیتون کے تیل کو ملا کر جڑوں سے لے کر سِروں تک پورے بالوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد جہاں جہاں جوئیں زیادہ ہوں وہاں وہاں سیب کا سرکہ لگائیں اور 15 منٹ انتظار کرنے کے بعد باریک کنگھی پھیر کر جوئیں صاف کریں۔ اس طریقے کو 4 دفعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

5۔ زیتون کا تیل

سب سے پہلے زیتون کے تیل کو اتنا گرم کریں کہ سر کی جلد جلے نہیں۔ پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کو رس ملائیں۔ اس آمیزے کو بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک لگائیں اور پلاسٹک کیپ پہن کر رات بھر  سر میں لگا رہنے دیں۔ بعد میں باریک کنگھی پھیر کے مردہ جوئیں نکالیں اور سر دھو لیں۔

 

6۔ کھوپرے کا تیل

بالوں کی جڑوں میں کھوپرے کا تیل لگائیں اور 15 سے 20 منٹ انتظار کے بعد باریک کنگھی پھیر کر مردہ جوئیں سر سے نکال دیں۔ آخر میں سر دھو لیں۔

 

7۔سیب کا سرکہ اور بچھو بوٹی

سب سے پہلے بچھو بوٹی کا آمیزہ تیار کریں۔ اس کے لئے ایک دیگچی میں 2 گلاس پانی لیں اور اسے ابالیں۔ پانی اُبلنے لگے تو اس میں ایک کھانے کا چمچ خشک بچھو بوٹی ڈال دیں اور  5 منٹ تک ابلنے دیں۔ بعد میں اسے کسی صاف جار میں چھان کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔

دوسری طرف سیب کے سرکے کو ہم وزن پانی میں مِلا کر پہلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر مالش کریں۔ بعد میں اس آمیزے کو بالوں کے سِروں تک لگائیں اور 30 سے35 منٹ بعد باریک کنگھی پھیر کر جوئیں صاف کر دیں۔  اس کے بعدبالوں کو اچھی طرح دھوئیں اور زائد پانی نچوڑنے کے بعد  بچھو بوٹی کے پانی کو سر پر انڈیلیں  اور آدھے گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بالوں کو سادے پانی سے دھو لیں۔ اس طریقے کو ہفتے میں ایک دفعہ استعمال کریں مختصر مدت میں جووں سے مکمل نجات مِل جائے گی۔

 

8۔سیب کا سرکہ اور کھوپرے کا تیل

سب سے پہلے سیب کے سرکے سے بالوں کو اچھی طرح بھگوئیں۔  سرکہ 15 سے 20 منٹ میں خشک ہو جائے گا۔ خشک ہونے کے بعد پورے بالوں میں جڑوں سے سِروں تک کھوپرے کا تیل لگائیں اور سرکو تولیے ،اسکارف، پلاسٹک کیپ یا پھر اسٹریچ فوئل سے ڈھک لیں۔ تقریباً 6 سے 7 منٹ تک انتظار کریں اور بعد میں باریک کنگھی پھیر کر جوئیں صاف کر دیں۔ آخر میں سر کو دھو لیں۔ اس طریقے کو ہفتے میں 2 دفعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

9۔ لہسن

لہسن کی 10 ترئیاں لیں اور انہیں اتنا اچھی طرح پیسیں کہ معجون کی شکل میں آ جائیں۔ بعد میں اس میں3 کھانے کے چمچ لیموں کا رس ملا کر اس آمیزے کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ 30 منٹ انتظار کرنے کے بعد باریک کنگھی پھیر کر مردہ جوئیں نکال دیں۔

 

10۔ ایلو ویرا جیل

سب سے پہلے ایلو ویرا جیل کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر اسے خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ بعد میں بالوں میں سیب کا سرکہ لگائیں اور باریک کنگھی پھیر کے بالوں کو مردہ  جووں سے صاف کر لیں۔

 

11۔ جوئیں مار شیمپو

میڈیکل اسٹوروں پر دستیاب جوئیں مار شیمپو کو اس پر درج  طریقے کے مطابق استعمال کر کے جووں سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں