چین کی مغربی ریاست سیچوآن میں 6٫8 کی شدت کا زلزلہ آیا ، ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
چینی زلزلہ نیٹ ورک مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے مغربی شہر غانزے تبت میں ریکٹر اسکیل پر 6٫8 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
زیر ِ زمین 16 کلو میٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کا مرکز لودنگ تحصیل سے 39 کلو میٹر کی دوری پر تھا، اس کے اثرات سے 21 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 7 لوڈنگ میں جبکہ شیمین میں 14 ہلاک ہوئے۔
علاقے کو امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
اس قدرتی آفت سے تا حال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تو علاقے کے مکینوں کی جانب سے بنائی ویڈیو ریکارڈنگ میں زلزلے کے تباہ کن اثرات کا مشاہدہ ہوتا ہے۔